کھیل
23 جولائی ، 2016

امریکی ٹریک ریسر کینڈرا ہارسن نے 28سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

امریکی ٹریک ریسر کینڈرا ہارسن نے 28سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

امریکا سے تعلق رکھنے والی ٹریک ریسر کینڈرا ہارسن نے بلغاریہ کی Yordanka Donkova کا 28 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاہے۔


ریو اولمپکس میں شامل نہ ہونے والی امریکی ٹریک ریسر نے لندن میں جاری لندن ڈائمنڈ لیگ میں اپنا خواب پورا کرلیا۔ انہوں نے 100میٹر طویل ٹریک ریسنگ مقابلہ 12.20 سیکنڈز میں مکمل کرکے بلغاریہ کی Yordanka کا 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔


امریکی Brianna Rollins 12.57 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے، Kristi Castlin 12.59 کے ساتھ تیسری اور NIAALI نے 12.63 سینکنڈز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :