انٹرٹینمنٹ
23 جولائی ، 2016

سپر ہیرو ایکشن فلم ’سیوسائیڈ اسکواڈ‘کا ٹریلر جاری

سپر ہیرو ایکشن فلم ’سیوسائیڈ اسکواڈ‘کا ٹریلر جاری

 


وِل اسمتھ ، جیرڈ لیٹو اور کارا ڈیویلینی کی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن فلم ’سیوسائیڈ اسکواڈ‘کا ٹریلر ریلیز کر دیاگیا،فلم5اگست کو سنیما گھروں کی زینت بننے گی۔


ہالی و ڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن سسپنس فلم ’سیوسائیڈ اسکواڈ‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔ہدایتکارو رائٹر ڈیوڈ ایئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گھوم رہی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔


جان آسٹرینڈر کے نامور ناول پر مبنی اس فلم کو چارلس روون اور رچرڈ سکل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ ، جیرڈ لیٹو اورمشہور امریکی ماڈل کارا ڈیویلینی مرکزی کردار وں میں جلوۂ گر ہوںگے جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی،جوئیل کنا مین، ویؤلا ڈیوس اورجے کورٹنی شامل ہیں۔


ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس تھرلر ڈرامہ فلم کو وارنر بروس پکچرز کے تحت 5اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔


 

مزید خبریں :