پاکستان
23 جولائی ، 2016

پشاور میں سرچ آپریشن، افغان شہریوں سمیت 99 گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن، افغان شہریوں سمیت 99 گرفتار

پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم 32 افغان شہریوں سمیت99افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار افراد سے اسلحہ، منشیات، کارتوس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ہوئیں ۔


پولیس کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران تھانہ شاہ قبول اور حیات آباد میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جن سے اسلحہ، شراب، منشیات،کارتوس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں ۔


گرفتار ہونے والوں میں غیر قانونی طور پر مقیم32 افغان شہری اور کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 23 افراد بھی شامل ہیں۔


 



 

مزید خبریں :