دلچسپ و عجیب
23 جولائی ، 2016

چین نے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کرلیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کرلیا

 


چین نے دنیا کا سب سے بڑا amphibious طیارہ تیار کرلیا ،جو زمین کے ساتھ ساتھ پانی میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔


AG600 طیارے کو چین میں ہی تیار کیاگیا ہے۔ یہ طیارہ 53 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساڑھے 4 ہزار کلومیٹر تک پروا زکر سکتا ہے جو ایئر پورٹ کے ساتھ ساتھ سمندر میں لینڈنگ اور ٹیک آف بھی کرسکتا ہے۔


ماہرین کے مطابق بحری ریسکیو اور جنگلات کی آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ رواں سال کے آخر میں یہ طیارہ اپنی پہلی اڑان بھرے گا۔

مزید خبریں :