پاکستان
23 جولائی ، 2016

قندیل قتل کیس:وسیم کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ

قندیل قتل کیس:وسیم کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ

 


قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم وسیم کاجھوٹ پکڑنے والی مشین سے 6گھنٹے تک ٹیسٹ ، ملزم کے بیانات میں تضاد کا انکشاف ہوا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹس دو ہفتوں بعد آئیں گی۔


معروف ماڈل فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کے ٹیسٹ کے بعد رات گئے پولیس ملتان پہنچ گئی ہے، ملزم کا ٹیسٹ 6گھنٹے تک جاری رہا جس کی رپورٹ 2ہفتوں میں پولیس کو موصول ہو جائے گی ۔وسیم سے تفتیش کا آغازکردیا گیا ۔


پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وسیم کے بیانات میں تضاد ہے ، ملزم نے پہلے کہا کہ اس نے قندیل کا قتل اوپر والے کمرے میں کیا پھر کہا کہ نیچے والے کمرے میں قتل کیا ، ایک بیان میں کہا کہ وہ قتل میں اکیلا تھا ، پھر بیان بدلا کہ اس کے ساتھ کزن حق نواز تھا۔


ملزم نے کہا کہ وہ قتل کر کے بھاگ گیا پھر کہا کہ باہر گاڑی میں باسط انتظار کر رہا تھا اس کے ساتھ بھاگے ،پولیس آج سے ملزم اور زیر تفتیش اس کے والد عظیم ، ماں انور مائی ، بھابھیوں سمیت دیگرشامل تفتیش افراد سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کرے گی اور ان سے سچ اگلوانے کی کوشش کی جائے گی۔


پولیس پولی گرافک ٹیسٹ پر بھی انحصار کرے گی اور تفتیش میں سامنے آنے والے حقائق کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔


دوسری طرف تھانہ مظفرآباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور گیٹ بند کرکے کسی کو بھی اندر آنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :