پاکستان
23 جولائی ، 2016

ایک ہفتے میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی،وزیر اعلیٰ سندھ

ایک ہفتے میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی،وزیر اعلیٰ سندھ

 


وزیراعلیٰ سندھ کے 3روزہ الٹی میٹم کے بعد بھی کراچی میں کچرے کے ڈھیر کم نہ ہوئے، وزیراعلی شہر کا دورہ کرنے نکلے تو انہیں صاف ستھری سڑکوں کا دورہ کرادیا گیا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں صفائی کی نئی ڈیڈلائن دینے سے گریز کیا اور کہا کہ کراچی ڈھائی کروڑ کا شہر ہے،تین دن یا ایک ہفتے میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں اپنی گاڑی کو مرضی سے شہر کے مختلف علاقوں میں لے کر گیا۔ ایک ہفتے میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔


دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ دبئی میں پارٹی کے شریک چیئرمین کے ساتھ اہم اجلاس ہوگا جس میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے معاملے پر بھی قیادت سے مشاورت ہوگی۔

مزید خبریں :