کھیل
23 جولائی ، 2016

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف جوروٹ کی ڈبل سنچری

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف جوروٹ کی ڈبل سنچری

 


مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کا کھیل جاری ہے،دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات انگلش بیٹسمین جو روٹ کی ڈبل سنچری ہے،جوروٹ اب بھی212رنز بنا کر نا قابل شکست ہیں۔


جو روٹ پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اورانگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں، پاکستان کیخلاف500رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔


جوروٹ208اور جونی بیئر اسٹو18رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں میچ کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن کا کھیل جا ری ہے،پاکستانی بولرز لارڈز ٹیسٹ میچ کی نسبت آج کچھ بجھے بجھے سے ہیں اور 47اوورز میںصرف دو وکٹیں حاصل کر سکے ہیں، جبکہ انگلش ٹیم نے گزشتہ روز کے مجموعے314رنز میں اب تک 194رنز کااضافے کے ساتھ508رنز تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :