پاکستان
23 جولائی ، 2016

پارٹی کے ناراض ارکان کا کوئی غم نہیں،پرویز خٹک

پارٹی کے ناراض ارکان کا کوئی غم نہیں،پرویز خٹک

 


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی کے ناراض ارکان کا کوئی غم نہیں، پارٹی میں کوئی بغاوت نہیں ہو رہی۔


پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پارٹی ہے، ہم سب مل کر کام کریں گے۔ پارٹی میں کوئی بغاوت نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپس بنتے رہتے ہیں اور یہ گھر کی بات ہے، ناراض ارکان میں دو آزاد اور ایک ترکئی گروپ کا ایم پی اے ہے جن کی ذمہ داری تحریک انصاف قبول نہیں کرتی۔

مزید خبریں :