پاکستان
23 جولائی ، 2016

آٹا ،چینی کا بھائو کنٹرول کرنا حکومتوں کا کام ہے،جسٹس منصور شاہ

آٹا ،چینی کا بھائو کنٹرول کرنا حکومتوں کا کام ہے،جسٹس منصور شاہ

 


لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر عدلیہ کا کوئی مستقبل نہیں ، جسٹس سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں وڈیولنک سسٹم کا افتتاح کیا، انکا کہناتھاکہ ایسی آٹومیشن سے انقلاب آئے گا اور زیر التواءمقدمات کا جلد فیصلہ ہوگا۔

سیشن کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ، اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسٹرکٹ جیل سے ٹرائل اورفیملی کورٹ میں والدین اور بچوں کی ملاقات کا ڈیمو بھی پیش کیا گیا۔


چیف جسٹس نے سیشن کورٹ میں پبلک انفارمیشن سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ اس سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ججز کی13 آسامیاں اگست سے پہلے پُر کر لی جائیں گی ، عدالتی نظام کی بہتری کیلئےخودکار کمپیوٹرائزڈ سسٹم ستمبر میں نافذ کر دیا جائےگا۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہناتھا کہ چینی ،آٹےکابھاؤ کنٹرول کرناحکومت کا کام ہے،ججز کا نہیں ۔

مزید خبریں :