پاکستان
23 جولائی ، 2016

کراچی میں گجر نالے پر گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

کراچی میں گجر نالے پر گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

 


کراچی کے علاقے گلبرگ میں گجر نالے پر گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی، بھینسوں کے باڑے اورکئی مکانات گرادیے گئے۔


کراچی کے علاقے گلبرگ میں قائم گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف ضلعی حکومت نے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گرینڈ آپریشن کے سلسلے میں ضلعی حکومت نے ہیوی مشینری پہنچا دی ہے۔ ڈی سی سینٹرل فرید الدین مصطفیٰ کے مطابق 13 اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل گجر نالے کو60 فٹ چوڑا کیا جائے گاجس کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہے۔


انھوں نے کہا کہ گجر نالے پر 30 ہزارگھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران 10 ہزار گھرآپریشن کی زد میں آئیں گے۔

مزید خبریں :