کھیل
23 جولائی ، 2016

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار

 


مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، انگلینڈ کے 8 وکٹ پر 589رنز کے جواب میں اُس کے صرف 57رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔


دوسرے دن انگلینڈ نے 314رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، 141رنز پر ناٹ آؤٹ جو روٹ اور کرس ووکس نے اس شراکت میں 103رنز بنائے، ووکس 58رنز بناکر اس اننگز میں یاسر شاہ کی پہلی وکٹ بنے، جس کے بعد اسٹوکس نے روٹ کے ساتھ 57 رنز بنائے، اسٹوکس کو وہاب ریاض نے 34 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔


جو روٹ نے کھانے کے وقفے کے بعد اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے لیے اُنہوں نے 355گیندوں اور 22 چوکوں کا سہارا لیا، وہ آخرکار 254رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈریسنگ روم گئے۔


بیئرسٹو جب 58رنز کی اننگز کھیلنے کےبعد آؤٹ ہوئے تو انگلش کپتان نے 8 وکٹ پر 589رنز کے ساتھ اننگز بھی ڈیکلیئر کردی۔ وہاب ریاض نے تین، عامر اور راحت علی نے دو، دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔


پاکستان کی اوپننگ جوڑی اس اننگز میں بھی کچھ نہ کرسکی، محمد حفیظ18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور اُس کے بعد لائن لگ گئی، اظہر علی اور یونس خان ایک، ایک رن بناسکے، نائٹ واچ مین راحت علی بے بسی کی تصویر دکھائی دیئے۔


جب کھیل ختم ہوا تو شان مسعود 30 اور کپتان مصباح الحق ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے اور پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر صرف 57رنز تھا، کرس ووکس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :