دنیا
23 جولائی ، 2016

بھارتی وزیرخارجہ نےپاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا

بھارتی وزیرخارجہ نےپاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا


پاکستان نے کشمیریوں کے حق میں بیان کیا دیا، بھارت چیخ اٹھا۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان مگر انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔


کشمیریوں کے حق میں پاکستان کی جانب سے حالیہ بیان دینے پر پہلے بھارتی میڈیا اور اب بھارتی حکومت چیخ اٹھی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کو کبھی فائدہ نہیں پہنچایا، صرف دہشت گرد دیئے،پاکستانی سیاست دانوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں جموں و کشمیر کے متعلق بہت بیان دیے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے خود بھی برہان مظفر وانی کو شہید قرار دیا، کیا وہ نہیں جانتے کہ وہ حزب المجاہدین کا کمانڈرتھا۔


 

مزید خبریں :