پاکستان
24 جولائی ، 2016

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک،5زخمی

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک،5زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد ہلاک5 زخمی ہوگئے جبکہ نیو کراچی میں شہری کو قتل کرنے والاڈاکو پکڑا گیا۔


ایس پی لانڈھی افنان امین کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ کا واقع ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا،ڈاکوں گاڑی میں سوار افراد سے لوٹ مار کررہے تھے ۔


ڈکیتی کے دوران شہریوں نے ڈاکوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس سے وہاں موجود پانچ افراد زخمی ہوئے ،ڈکیتی کا واقع سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب پیش آیا ۔


فائرنگ سے زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ،، زخمیوں میں سعید ، دانش ، حیدر علی ، بلال اور شاہد شامل ہیں ۔


کورنگی 5 سی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے شخص پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ایک سیا سی جماعت کا کارکن ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔


پولیس کے مطابق دعا چوک کے قریب ملزم نے جاوید نامی شخص کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی جبکہ مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کردی جس سے جاوید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ آس پاس موجود شہریوں نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔


 

مزید خبریں :