دنیا
24 جولائی ، 2016

ٹیکساس: فائرنگ میں 3افراد ہلاک،پولیس نے حملہ آور مار دیا

ٹیکساس: فائرنگ میں 3افراد ہلاک،پولیس نے حملہ آور مار دیا

امریکی ریاست ٹیکساس میںمسلح شخص کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم مارا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کردیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مار ا گیا ۔


امریکی پولیس کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر بسٹراپ کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوا۔

پولیس کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


 

مزید خبریں :