پاکستان
24 جولائی ، 2016

ڈیرہ غازی خان: دریا ئےسندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ، کٹاؤ کا عمل تیز

ڈیرہ غازی خان: دریا ئےسندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ، کٹاؤ کا عمل تیز

ڈیرہ غازی خان میں دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد دریائی کٹاؤ کا عمل تیز ہوگیا ہے۔


کچے کے علاقے میں دریائے سندھ کے کٹاؤ میں تیزی آگئی ہے جس سے دریا کے قریب آباد بستیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ کئی مکان اور فصلیں دریا برد ہوگئی ہیں ۔


دریائی کٹاؤ سے متاثر ہونے والے علاقے کوٹلا، موضع حیرو ، چک پتافی بستی عارف، بستی سلمان صادق بستی حاجی نواز اور بستی جلیل پتافی سمیت قصبہ دراہمہ کے بعض علاقے شامل ہیں۔


علاقہ مکینوں نے حفاظتی بند تعمیر نہ کرنے اور حفاظتی پشتے مرمت نہ کرنے پر محکمہ انہار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتےہوئے بند بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید خبریں :