کاروبار
24 جولائی ، 2016

پاکستان میں گذشتہ سال تیل کی پیداوار 9 فیصد کم ہو گئی

پاکستان میں گذشتہ سال تیل کی پیداوار 9 فیصد کم ہو گئی

ملک میں گذشتہ مالی سال گیس پیداوار میں کوئی اضافہ نہ ہو سکا جبکہ تیل کی پیداوار 9 فیصد کم ہو گئی ۔


انڈسٹری اعداد و شمار کے مطابق جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں خام تیل پیداوار 95 ہزار بیرل یومیہ سے کم ہو کر 87 ہزار بیرل یومیہ ہو گئی،ملک میں گیس پیداوار چار ارب مکعب فٹ پر برقرار رہی۔


پاکستان آئل فیلڈز کی گیس پیداوار میں آٹھ فی صد اضافہ،پی پی ایل کی گیس پیداوار میں 5 فیصد اضافہ جبکہ او جی ڈی سی ایل کی گیس پیداوار مستحکم رہی۔


انڈسٹری ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے سبب ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں کمی آئی ہے، نجی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے تیل و گیس کی تلاش میں 30 فیصد تک کمی کر دی ہے۔


 

مزید خبریں :