دنیا
24 جولائی ، 2016

جرمنی میں بندوق قوانین پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ

جرمنی میں بندوق قوانین پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ

جرمنی میں ایرانی نژاد نوجوان کی شاپنگ مال میں فائرنگ کے بعد اعلیٰ حکام نے بندوق قوانین پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ مال میں پیش آنے والے واقعے جس میں نو لوگ جان کی بازی ہار گئے، ایک نفسیاتی طور پر الجھے ہوئے لڑکے کے پاس جدید بندوق کی موجودگی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔


اعلیٰ حکام نے بندوق کی خرید و فروخت کے قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک ہتھیاروں تک رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


جرمنی کے وائس چانسلر سگمر گیبریل کا کہنا تھا کہ بندوق کنٹرول ایک اہم مسئلہ ہے، اٹھارہ سالہ نوجوان جو نفسیاتی مسائل کا شکار تھا، ہتھیار کیسے آیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 


 

مزید خبریں :