پاکستان
24 جولائی ، 2016

لاہور: ڈمپر نے رکشےاور موٹرسائیکلوں کوروند ڈالا،4 افراد جاں بحق

لاہور: ڈمپر نے رکشےاور موٹرسائیکلوں کوروند ڈالا،4 افراد جاں بحق

 


لاہورکےعلاقے داروغہ والا میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبےپرکام کے دوران ایک ڈمپر کی زد میں آ کر4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے،ڈمپر ڈرائیور موقع سےفرارہوگیا،زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔


جاں بحق افراد کےلواحقین نےجی ٹی روڈپراحتجاج کرتے ہوئےٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔


عینی شاہدین کےمطابق داروغہ والاکےقریب ایک تیز رفتار ڈمپرنے بےقابو ہوکر رکشےاورموٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی،حادثےمیں عامر ،امجد ،نعمان اور ایک نامعلوم نوجوان جاں بحق،جبکہ3افراد زخمی ہو گئے ۔


ریسکیوکی ٹیموں نے زخمیوں کو سروسزاسپتال منتقل کیا،ڈمپر کا ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا،جاں بحق افراد کےورثاءنےجی ٹی روڈ پرجمع ہو کراحتجاج کیااور ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی۔


ان کاکہناتھاکہ ڈمپرز کےڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ غیرذمےدارانہ ڈرائیونگ کرتےہیں،پہلےبھی وہ کئی افراد کی جانیں لےچکےہیں،لیکن ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےجاں بحق افراد کےلواحقین سےدلی دکھ کااظہارکرتے ہوئےانتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہےکہ ڈمپرکے ڈرائیور کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔

مزید خبریں :