دنیا
24 جولائی ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاج شدت اختیار کرگیا

مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاج شدت اختیار کرگیا

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل پر بھارت کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ مقبوضہ وادی میں آج بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ سولہ روز سے برقرار کرفیوکے باعث بنیادی ضرورت کے سامان کی قلت سنگین ہوگئی۔


بھارت کی سفاکانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ رات میں بلیک آوٹ بھی کیا جائے گا۔


مظاہرے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ایک بار پھر تمام حریت قیادت کو نظربند کردیا ہے۔ مسلسل سولہ روز کے کرفیو سے مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کا بحران شدید سےشدید تر ہوتا جارہا ہے۔


پلوامہ میں بھارتی فائرنگ سےنوجوان کی شہادت پر ہفتے کو بھی مقبوضہ وادی کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ بھارتی قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی اور چھرے بھی استعمال کیے۔ جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔


 

مزید خبریں :