پاکستان
24 جولائی ، 2016

لاہور:بجلی کےتارپانی میں گر گئے،دو افراد جاں بحق،متعدد متاثر

لاہور:بجلی کےتارپانی میں گر گئے،دو افراد جاں بحق،متعدد متاثر

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلی میں کھڑےبارشی پانی میں بجلی کے تار ٹوٹ کر گرپڑے،کرنٹ لگنےسے راہگیرخاتون سمیت 2 افراد نےتڑپ تڑپ کرجان دے دی۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی۔


لاہورکاعلاقہ گلیکسو ٹاؤن نشتر کالونی میں گلی میں بارشی پانی جمع ہے ، ایک شخص اپنی بندموٹرسائیکل کو لے کر پانی میں سے گزر رہا تھا جبکہ اس کاساتھی موٹر سائیکل کو دھکالگاتا ہے،اسی دوران اوپر سے گزرنے والے بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں چنگاریاں نکلتی ہیں، اورتارٹوٹ کر سڑک پر کھڑےپانی میں آن گرتے ہیں۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پانی میں کرنٹ آنے پرموٹرسائیکل لےکرجانےوالا 40 سال کا عظیم وہیں گر کر تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیتا ہے،اس کی مدد کو آنےوالاشخص کرنٹ لگتےہی پیچھے دوڑ جاتاہے،کرنٹ لگنےپربھگدڑ مچ جاتی ہے۔


اسی دوران کڑھائی کےمقامی کارخانے میں کام کرنےوالی خاتون کنول بھی پاؤں پھسلنے سے پانی میں گرتی ہے اور پھر اٹھ نہیں پاتی،پولیس نےحادثےکو اتفاقی قراردےکر لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔


جاں بحق ہونےوالا عظیم سکھراور کنول سیالکوٹ کی رہائشی تھی،اس المناک حادثے کا ذمہ دارلیسکو ہے ،واسایا کوئی اورکوئی کچھ بتانےکوتیارنہیں ،نہ ہی حکومتی سطح پر کسی نےواقعے کا نوٹس لیاہے۔



 

مزید خبریں :