پاکستان
24 جولائی ، 2016

خورشید شاہ کاسول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ

خورشید شاہ کاسول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا، اسپتال میں صفائی کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔


خورشید شاہ اچانک سول اسپتال سکھرکے دورے پر پہنچے توعملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ خورشید شاہ نے مریضوں سے شکایات سنیں اور پھرکیا تھا، انتظامیہ پر برس پڑے،ڈیوٹی شیڈول پر ڈاکٹرز اور اسٹاف کا اندراج نہ ہونے کی نشاندہی کی۔


اسپتال کی دیواروں اور بورڈز پر جمع دھول خود اپنے ہاتھ سے صاف کی،ایم ایس ابوبکر شیخ کی عدم موجودگی پر خورشید شاہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف تنخواہیں لیتے ہیں ،انہیں کام بھی ایمانداری سے کرنا چاہئے تھا۔


اسپتال میں سیاست نہیں مریضوں کا علاج کیا جانا چاہئے ۔ خورشید شاہ نے ہدایت جاری کی کہ صفائی ستھرائی کا کام ایک ہفتے میں مکمل نہ ہوا تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔


 

مزید خبریں :