کھیل
24 جولائی ، 2016

اولڈٹریفرڈٹیسٹ:71رنز پر 5 آؤٹ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

اولڈٹریفرڈٹیسٹ:71رنز پر 5 آؤٹ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار


 


اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں جاری تیسرے دن کے کھیل کی ابتداء ہی سے پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور71 رنز پر پاکستانی کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔


آج جب تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کی بیٹنگ لائن کو شان مسعود کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا وہ سلپ میں اینڈرسن کا شکار بنے اس طرح 71رنز پر پاکستانی کی پانچویں وکٹ گر گئی اور ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔


پاکستانی اوپنر شان مسعود 39رنز سے بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت کریز پر کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق کھیل رہے ہیں۔


مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ٹریفرڈ میں آج بارش کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے میچ کے تیسرے دن کا کھیل کھیل متاثر ہوسکتا ہے ۔


اس سے قبل دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نےانگلینڈ کے 589 رنز کےجواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنائے تھے ۔

پاکستان کے محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان اور راحت علی آؤٹ ہو کر پہلے ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی 589 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

مزید خبریں :