دنیا
24 جولائی ، 2016

امریکا: سفید پولیس اہلکاروں کی سیاہ فاموں سے نفرت کی ایک اور ویڈیو

امریکا: سفید پولیس اہلکاروں کی سیاہ فاموں سے نفرت کی ایک اور ویڈیو

امریکا میں سفید فام پولیس والوں کی سیاہ فام شہریوں کے ساتھ نفرت کی ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ہے ۔ امریکا میں پولیس افسر نے نہ صر ف سیاہ فام خاتون کو ذلت آمیز طریقے سے گرفتار کیا بلکہ گاڑی میں بٹھاکربھی نسلی امتیاز پرمبنی گفتگوکرتا رہا۔ سیاہ فام امریکیوں پر سفیدفام پولیس اہلکاروں کے تشدد سے پورے امریکا میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔


ایک کے بعد ایک واقعے سے نسلی امتیاز کی دبی چنگاری بھڑکتے شعلوں میں تبدیل ہورہی ہے۔ابھی ڈیلس فسادات کے بعد صورتحال سنبھلی نہیں ہے کہ سفید فام اہلکارکی سیاہ فام خاتون کی پرتشددگرفتاری کی ویڈیو نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔


واقعہ ہے سال 2015کا جب ٹیکساس پولیس کے سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام خاتون کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے گرفتارکرلیا۔بات یہیں تک محدود نہیں۔ وین میں بٹھانے کےبعد بھی پولیس اہلکار خاتون سے نسلی امتیاز پرمبنی گفتگو کرتا رہا۔


ویڈیوجاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اورجلد امریکا میں مظاہروں کےنئے سلسلے کا امکان ہےجبکہ پولیس حکام کی جانب سےذمہ دار اہلکارکی مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔


 

مزید خبریں :