دنیا
24 جولائی ، 2016

سعودی محقق خاتون نے ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا

سعودی محقق خاتون نے ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ہارورڈ یونیورسٹی کی ریسرچر حیات سندی نے ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا، امریکی عدالت نے حیات کو تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔


حیات سِندی نے بوسٹن کی عدالت میں دو خواتین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، جنھوں نے حیات کی تعلیمی اسناد کوجعلی قرار دیا اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا۔


سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ہارورڈ یونیورسٹی کی ریسرچر حیات سِندی کو دو ہزار پندرہ میں سو با اثر خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔


 

مزید خبریں :