دلچسپ و عجیب
24 جولائی ، 2016

فلوریڈا کا ساحل فٹ بال کے میدان جتنا بڑا سمندری ٹینکر نگل گیا

فلوریڈا کا ساحل فٹ بال کے میدان جتنا بڑا سمندری ٹینکر نگل گیا

فلوریڈا کا ساحل فٹبال کے میدان جتنا بڑا سمندری ٹینکر نگل گیا،سمندر میں ڈوبا نہیں خود ڈبویا گیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے پومپینو بیچ پر ہوا کچھ انوکھا،بحری ٹینکر کو سمندر کی تہہ میں اتار کر اسکوبا ڈائیونگ سائٹ بنادی گئی۔


تین سو کشتیاں بھی موجود،لائف گارڈز کی بھی بڑی تعداد الرٹ، تین سو چوبیس فُٹ طویل بحری ٹینکر سمندر میں ڈوبنے لگا، بپھری ہوئی لہریں کیبنز میں داخل ہوگئیں لیکن آس پاس منڈلاتی کشتیاں مدد کو نہیں آئیں اور سب دیکھتے رہے کیونکہ یہ ٹینکر ڈوبا نہیں بلکہ اسے ڈبویا گیا ہے۔


امریکی ریاست فلوریڈا کے پومپینو بیچ پر اسکوبا ڈائیورز کے لئے سمندر کی تہہ میں نئی سائٹ بنائی گئی جس کے لئے انیس سو سرسٹھ میں بنایا گیا بحری ٹینکر قربان ہوا۔ نیویارک سے فلوریڈیا لائے گئے لیڈی لک ٹینکر کو سینکڑوں لوگوں نے ڈوبتے دیکھا،اسے سمندر کی تہہ تک پہنچنے میں دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔


 

مزید خبریں :