دنیا
24 جولائی ، 2016

سعودی عرب اور اسرائیل کا پہلا غیر سرکاری اور اعلانی رابطہ

سعودی عرب اور اسرائیل کا پہلا غیر سرکاری اور اعلانی رابطہ


 


سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان پہلا غیر سرکاری اور اعلانیہ رابطہ ہوگیا ہے،اس سلسلے میں ایک سابقہ سعودی جنرل اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔


اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سابق سعودی جنرل انور عشقی نے بیت المقدس کے ایک ہوٹل میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈور گولڈ سے ملاقات کی ہے۔


سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور نہ ہی دونوں ملکوں کے درمیان اس سے پہلے اعلانیہ رابطے ہوئے ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے رابطے کا ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے۔


سعودی فوج کے سابق جنرل ڈاکٹر انور عشقی جدہ میں ایک تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں اور ان کے سعودی حکمرانوں کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

مزید خبریں :