انٹرٹینمنٹ
25 جولائی ، 2016

’اسٹار ٹریک بیونڈ‘نے ریلیز ہوتے ہی ٹاپ پوزیشن سنبھال لی

’اسٹار ٹریک بیونڈ‘نے ریلیز ہوتے ہی ٹاپ پوزیشن سنبھال لی

 


ہالی ووڈ کی مشہور سائنس فکشن فلم" اسٹار ٹریک بیونڈ" نے ریلیز ہوتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن سنبھال لی،6 ارب 24 کروڑ روپے کما کا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔


اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم اسٹار ٹریک بیونڈ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ،مشہور سائنس فکشن سیریز اسٹارٹریک کی نئی فلم نے شائقین کی دلچسپی اور توجہ سمیٹ لی ، اور ابتدائی 3 دنوں میں 6 ارب 24 کروڑ روپے کماڈالے ۔


یہ اسٹار ٹریک سلسلے کی تیرہویں فلم ہے ،جو کہ سائنس فکشن مناظرسے بھرپور ہے، اس ایڈونچر فلم کی کہانی ایک ایسے عظیم مشن پر مبنی ہے، جن میں اسپیس شپس پر فرائض انجام دیتی ٹیم کو انسانیت کی حفاظت کے لیے جنگ لڑکر دشمنوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے ۔


گزشتہ دو ہفتوں سے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی ۔کہانی اسنوبال نامی سفید خرگوش کے گرد گھومتی ہے، جسے اس کا مالک پسندیدہ پالتو جانوروں کی فہرست سے نکال دیتا ہے ۔


سفید خرگوش اپنے ہی جیسے بےگھر جانوروں کی فوج بنانا شروع کرتا ہے، تاکہ تمام خوش حال مالکان سے بدلا لے سکے ،فلم نے اس ہفتے مزید 3 ارب 73 کروڑو روپے کمائے ۔

سائنس فکشن کامیڈی فلم ’گھوسٹ بسٹر‘ نے اس ہفتے2 ارب26کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ،ہدایتکار پال فیگ کی یہ فلم مشہور و معروف گھوسٹ بسٹر فرنچائز کا حصہ ہے، جس میں ایک بار پھر یہ بہادر افراد کی ٹیم دنیا کو بچانے کیلئے بھوتوں کو پکڑتے اور ان کو قید کرتے ہیں۔

مزید خبریں :