کاروبار
25 جولائی ، 2016

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے کا ہوگیا


 


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے کا ہوگیا ۔ طلب بڑھنے پر سعودی ریال 20روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا۔ برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 141روپے 50 پیسے پر آگیا۔


ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 28 روپے 10 پیسے پر آگیاہے ۔


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے مہنگاہوکر 106 روپے ،یورو 10 پیسے کمی سے 116 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے سے 141 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر صرف ایک پیسے بڑھ کر 104روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے ۔

مزید خبریں :