پاکستان
25 جولائی ، 2016

دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، نواز شریف کا افغان صدر کو فون

دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، نواز شریف کا افغان صدر کو فون

 


وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے،پاکستان دہشت گردی وانتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکےلئے افغانستان کے ساتھ گہرے تعاون کاسخت حامی ہے۔


افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان گذشتہ کئی برسوں سے مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں، دونوں ملکوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔


وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے کابل میں دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔


وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ افغانستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے اور پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کوششوں پر یقین رکھتاہے۔


وزیراعظم نے دھماکوں کی تحقیقات میں ہرقسم کے تعاون کا یقین بھی دلایا، افغان صدر نے وزیراعظم کا اس سانحہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :