پاکستان
25 جولائی ، 2016

ناراض گروپ کا جہانگیر ترین سے مذاکرات سے انکار

ناراض گروپ کا جہانگیر ترین سے مذاکرات سے انکار


 


خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے عمران خان کی جانب سے نامزد مرکزی رہنماجہانگیر ترین سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا میں ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو مذاکرات کے لیے نامزد کیا ہے جن سے وہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔


جہانگیر ترین کے علاوہ یہ ذمہ داری اگر کسی دوسرے پارٹی کے رہ نما کو بھی دی جائے گی تو وہ اس سے بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔


تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت سے متعلق اپنے تحفظات پر وہ صرف چیئرمین عمران خان سے ہی مذاکرات کریں گے اور یہ ناراض گروپ کا متفقہ فیصلہ ہے۔

مزید خبریں :