انٹرٹینمنٹ
25 جولائی ، 2016

’کبالی‘تین دن میں2سو کروڑ کلب میں شامل

’کبالی‘تین دن میں2سو کروڑ کلب میں شامل

 


گزشتہ دنوں تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانتھ کی نئی فلم’کبالی‘ریلیز کی گئی جس نے ریلیز ہوتے ہی ہر جانب دھوم مچادی ہے۔


تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریلیز کی گئی نئی فلم’کبالی‘ باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ کرتین دنوں میں دوسو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم آئندہ دنوں میں مزید کئی کروڑ کا بزنس کرکے کامیاب ترین فلم بن جائے گی۔


فلم کو دیکھنے دنیا بھر میں شائقین کی بڑی تعدادسنیما گھروں کا رخ کررہی ہے۔ فلم کی ریلیز کے موقع پر جہاں تامل ناڈو میں کئی کمپنیوں نے پہلے ہی اپنے ملازمین کو چھٹی دے دی وہیں ایک طیارے کو بھی فلم کی تھیم کے مطابق پینٹ کیا گیا ۔


واضح رہے گذشتہ جمعہ سے یہ فلم انڈیا میں 12000 اسکرینز پر دکھائی جا رہی ہیں جو اپنی ریلیز سے قبل ہی مالکانہ حقوق کی مد میں تین کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔

مزید خبریں :