انٹرٹینمنٹ
25 جولائی ، 2016

سلمان خان چنکارہ اور کالا ہرن کیس میں بری

سلمان خان چنکارہ اور کالا ہرن کیس میں بری

راجستھان ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو چنکارہ اور کالا ہرن کیس میں بری کردیا۔


کالا ہرن کیس پرسلمان خان نے 2007ء میں را جستھان ہائی کورٹ سے حکم امتناع لیاتھا اور وہ ان کیسوں میں ایک سال اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ ضمانت پر تھے۔سلمان خان اور دیگر 7 ملزمان پر کالا اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا۔


واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔



 

مزید خبریں :