کاروبار
25 جولائی ، 2016

رائس ایکسپورٹ اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میں مفاہمتی یاداشت

رائس ایکسپورٹ اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میں مفاہمتی یاداشت

 


ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کےدرمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔


معاہدے پر چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری محمد شفیق نے دستخط کئے،معاہدے کے تحت ٹیوٹا ایسوسی ایشن کے ممبر اداروں کے ٹیکنیشنز، ملروں اور مشین آپریٹروں کو چار ماہ کی تربیت دی جائے گی۔


تربیت مکمل کرنے کے بعد ٹیکنیشنز اور مشین آپریٹروںکوماہانہ 15 سے 20 ہزار ماہانہ نوکری بھی دی جائے گی۔ میٹرک پاس افراد تربیت کے اہل ہوں گے کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :