پاکستان
25 جولائی ، 2016

لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کےکئی وسطی اوربالائی علاقوں میں بارش سےگرمی اورحبس میں قدرےکمی آ گئی ہے،محکمہ موسمیات نےاگلے2روز کےدوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔


پیر کی صبح ساڑھے10بجےلاہورمیں چھائی سیاہ ،سرمئی گھٹائیں،ساتھ ہی چلیں تیز ہوائیں،جن سے دن میں رات کا سماں ہوگیا،ایئر پورٹ،مال روڈ،گلبرگ،کینال روڈ اور شادمان سمیت کئی علاقوں میں ہوئی کھل کر بارش،،عام شہریوں کے ساتھ ڈیوٹی پرکھڑے ٹریفک پولیس کےاہلکاروں کے چہرے بھی خوشی سےکھل اٹھے۔


لاہورکےعلاوہ شیخوپورہ،کامونکی،گوجرانوالہ اوررائےونڈ میں بھی موسلا دھاربارشہوئی جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔لاہورکےکئی حصےایسے بھی، جہاں شہری گھٹاؤں کوتو دیکھتےہیںتاہم ابرکرم کیلئےترستے رہے،ان علاقوں میں حبس مزید بڑھ گیاادھر محکمہ موسمیات نےاگلے2روز کےدوران وقفے وفقےسےمزیدبارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔


 


 

مزید خبریں :