دلچسپ و عجیب
25 جولائی ، 2016

دنیا کا سب سے مہنگا ہوٹل،ایک رات کا کرایہ80لاکھ روپے

دنیا کا سب سے مہنگا ہوٹل،ایک رات کا کرایہ80لاکھ روپے

 


دنیا کے سب سے مہنگے پینٹ ہائوس سوئیٹ میں ایک رات رہنے کا کرایا پتا ہے کتنا ہے،جناب پورے اسی لاکھ روپے ہے۔


یہ سوئیٹ دو فلورز،پانچ کمروں پر مشتمل اور بارہ ہزار اسکوائر فٹ کا دنیا کا سب سے مہنگا ترین پینٹ ہائوس سوئٹ ہے جسکی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑی انٹیرنس بھی ہے۔


گیسٹ لائبریری، لاونج، لق دق ڈائننگ ہال جس میں چوبیس کرسیوں والی قیمتی کھانے کی میز آپ کا انتظار کرتی ہے ، پانچ آرام دہ بیڈرومز اور چھ باتھ رومز ،ہوادار کمرے کے ساتھ ڈھائی ہزار اسکوائر فٹ کا حسین ٹیرس بھی اسے خوبصورت بنارہا ہے۔


نیویارک میں دنیا کے اس سب سے مہنگے سوئیٹ میں ایک رات رہنے کے لیے آپ کو دینے ہوں گے پچھتر ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 80 لاکھ روپے ،جبکہ پاکستان کے سب سے مہنگے ہوٹل کے سب سے پرآسائش کمرے میں ایک رات رہنے کی زیادہ سے زیادہ قیمت ہے صرف پاکستانی تیس ہزار روپے ہے۔تو پھر نیویارک کے اس سوئٹ میں رہنے کب جارہے ہیں۔

مزید خبریں :