پاکستان
25 جولائی ، 2016

انوشےرحمان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی براڈ بینڈ کمشنر نامزد

انوشےرحمان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی براڈ بینڈ کمشنر نامزد

 


وزیرمملکت انوشے رحمان کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے براڈ بینڈ کمیشن کا کمشنر نامزد کر دیا ہے۔


وزارت آئی ٹی کے ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی جانب سے کمشنر کا اعزازی عہدہ دنیا میں براڈ بینڈ کی توسیع کے لیے خدمات پر دیا جاتا ہے۔


ترجمان کے مطابق وزیر مملکت انوشے رحمان کو براڈ بینڈ کمشنر نامزد کیاجانا پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، آئی ٹی یو نے انہیں یہ اعزاز گلوبل کمیونٹی کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے صلے میں دیا ہے۔

مزید خبریں :