پاکستان
25 جولائی ، 2016

نواز شریف ،حسن ،حسین اور مریم کیخلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس جمع

نواز شریف ،حسن ،حسین اور مریم کیخلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس جمع


 


تحریک انصاف نے وزیر اعظم میاں نواز شریف ،حسن ،حسین اور مریم نواز سمیت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں باقائدہ ریفرنس جمع کروا دیا ہے۔


تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے قومی احتساب بیورو میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں پانامہ لیکس کو بنیاد بنا کر حسین نواز،حسن نواز، مریم نواز جبکہ اسھاق ڈار کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار کی جتنی بھی داستانیں مشہور ہیں ان میں سے سب سے دلچسپ اور بڑی کہانی شریف خاندان کی ہے،اس خاندان نے منی لانڈرنگ کی لعنت کو پاکستان میں اس وقت متعارف کرایا جب کوئی منی لانڈرنگ کے نام تک سے واقف نہ تھا۔


ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے جنرل جیلانی کی مدد سے حکومت میں آنے کے بعد ایک فیکٹری سے 27 فیکٹریاںبنائیں اور لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت کو اپنے لئے جائز بنا کر واپس لانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا گیا۔


سیف اللہ نیازی نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ چین میں 16لاکھ کی کرپشن ثابت ہونے پر سزائے موت اور پاکستان میں کلین چٹ دے کر وزیر بنایا جاتا ہے۔


سیف اللہ نیازی نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ہر منصوبے میں اسحق ڈار شریف خاندان کے سہولت کار اور شریک رہے،جب تک نیب پوری غیر جانبداری سے کام نہیں کرتی اس وقت تک پاکستان سے غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ختم نہیں ہو سکتی ۔

مزید خبریں :