پاکستان
25 جولائی ، 2016

کراچی: ڈاکو بینک کی کیش وین سے 21 لاکھ روپے لیکر فرار

کراچی: ڈاکو بینک کی کیش وین سے 21 لاکھ روپے لیکر فرار

کراچی میں ہل پارک کے قریب دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو بینک کی کیش وین سے 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔


پولیس نے کیش وین میں موجود دونوں سکیورٹی گارڈز حراست میں لے لیے، بلٹ پروف وین اور اسلحہ ہونے کے باوجود محافظوں نے کوئی مزاحمت ہی نہیں کی تھی۔


کراچی میں ہل پارک کے قریب ملزمان ایک کیش وین کو لوٹ کر فرار ہوگئے، ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق لوٹی گئی کیش وین نہ صرف بلٹ پروف تھی بلکہ سکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔


پولیس کے مطابق کیش وین بہادرآباد برانچ سے 21 لاکھ روپے لے کر نرسری برانچ جا رہی تھی کہ گاڑی میں سوار چار ملزمان نے کیش وین کو روکا اور 21 لاکھ روپےلوٹ کر فرار ہوگئے۔


گارڈز کی جانب سے کوئی مزاحمت نہ کی گئی جبکہ ملزمان نے بھی کوئی گولی نہیں چلائی جس پر دونوں سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


 

مزید خبریں :