پاکستان
25 جولائی ، 2016

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


وزارت پارلیمانی امور کے نوٹی فکیشن کے بعد الیکشن کمیشن فعال ہو گیا، پنجاب سے الطاف ابراہیم قریشی، سندھ سے عبدالغفار سومرو، خیبر پختونخوا سے خاتون رکن ارشاد قیصر اور بلوچستان سے شکیل بلوچ کمیشن کے رکن ہوں گے۔


 

مزید خبریں :