پاکستان
25 جولائی ، 2016

مردم شماری سے پہلے شماریات ڈویژن کو موثر بنانا ہو گا، اسحاق ڈار

مردم شماری سے پہلے شماریات ڈویژن کو موثر بنانا ہو گا، اسحاق ڈار

 


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری سے پہلے شماریات ڈویژن کو موثر بنانا ہو گا ، فوج کی بھی ضرورت ہے۔


اسلام آباد میں سیکورٹی اور مردم شماری پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مردم شماری کےلیے امن اور وفاقی و صوبائی حکومتوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے، آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔


تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لیے تمام اپوزیشن سے بات کی گئی، انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ان کا جو کام ہو جائے وہ ٹھیک، جو نہ ہو اس پر واویلا شروع کر دیں ۔


نیب سے اپنی بریت پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف 2 کیس تھے جنہیں ایک درجن سے زائد مرتبہ بند کرنے کی سفارش ہوئی لیکن مختلف چیئرمین نیب سیاسی وجہ سے کتراتے رہے، یہ سیاسی انتقام تھا۔

مزید خبریں :