دنیا
26 جولائی ، 2016

ٹوکیو:چاقو سے حملہ میں19 افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی

ٹوکیو:چاقو سے حملہ میں19 افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی

جاپان میں معذور افراد کے مرکز میں ایک شخص نے چاقو کے وار کے 19افراد کو ہلاک اور50 سے زائد کو زخمی کردیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ٹوکیو سے 28 میل مغرب میں واقع صنعتی شہر سیگا میہارا میں یپش آیا۔


حکام کے مطابق حملہ آور20سالہ نوجوان پہلے اسی مرکز میں کام کرتا تھا، جسے کچھ عرصے قبل ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔ حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، تاہم حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چاقو برآمد کرلیا گیا ہے۔


زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہےاور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔


پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا چاقو 3 انچ کا ہے، جو برآمد کرلیا گیا ہے۔ حملہ آور کا کہنا ہے کہ وہ اس دنیا سے معذور لوگوں کی جان چھڑانا چاہتا تھا۔


 

مزید خبریں :