انٹرٹینمنٹ
26 جولائی ، 2016

مارول کامکس کی نئی فلم ’ونڈر وومن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

مارول کامکس کی نئی فلم ’ونڈر وومن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ’ونڈر وومن‘ کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’ونڈر وومن‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔


پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔


چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے، جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے، تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔


یہ پائلٹ دوسری جنگِ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر جزیرے پر پہنچتا ہے، تو ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہےاوراس کو لے کرپائلٹ اپنی دنیا میں پہنچتا ہے، تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش میں کرتی ہے۔


150ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :