پاکستان
26 جولائی ، 2016

حیدر آباد: پاک سرزمین پارٹی و مخالفین کےدرمیان کشیدگی

حیدر آباد: پاک سرزمین پارٹی و مخالفین کےدرمیان کشیدگی

حیدرآباد میں پاک سرزمین پارٹی اور مخالفین کےدرمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔ جس کےبعد پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔


پولیس کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کےمقامی رہنماشعیب جعفری کارکنوں کےہمراہ تلک چاڑی پہنچے تھے۔ جس پر مخالفین کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔


دونوں جانب سے کشید ہ صورتحال پیدا ہونے پر پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ،تاہم تھوڑی دیر بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :