دنیا
26 جولائی ، 2016

ابو ظہبی: شمسی توانائی سے اڑنے والا طیارہ دنیا گھوم کر واپس

ابو ظہبی: شمسی توانائی سے اڑنے والا طیارہ دنیا گھوم کر واپس

9 مارچ کو دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے ابوظہبی سے اڑان بھرنے والا سولر امپلس ٹو،16 ماہ،17 دن بعد اپنا مشن کامیابی سے مکمل کرکے ابوظہبی پہنچ گیاہے۔ائرپورٹ پر پائلٹس کا شاندار استقبال کیا گیا۔


اپنے اس مشن کے دوران طیارے نے 40 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا۔اس دوران پائلٹس برنارڈ پکارڈ اور آندرے باش برگ باری باری طیارے کو اڑاتے رہے۔


اس دوران طیارے نے کئی ریکارڈ بھی قائم کیے، جس میں سے ایک ریکارڈ تیز ترین پرواز کا ہے ۔جو ایس آئی 2 نے 216کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کے شہر بنارس سے میانمار کے شہر منڈالے تک پرواز کرکے بنایا۔


بحرالکاحل پر لگاتار5 دن اور 5راتیں پرواز کرکے ،کسی بھی سمندر کو پار کرنے والا پہلا شمسی طیارہ بھی بنا،یہ فاصلہ 8 ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ تھا۔


اس سفر کے بعد طیارے میں فنی خرابی کے باعث مشن کئی ماہ تک معطل رہا ،مگر ٹیم نے ہار نہ مانی۔دنیا کے گرد چکر کے دوران سولر امپلس ٹو ابوظہبی سے بھارت، میانمار، چین، جاپان، امریکہ اور یورپ کا سفر کیا۔ طیارے نے آخری اڑان قاہرہ سے بھری اور 48 گھنٹوں کا سفر کرکے آخر کار ابوظہبی واپس پہنچ گیا۔

مزید خبریں :