دلچسپ و عجیب
26 جولائی ، 2016

انگولہ: ڈائنو سار کا ڈھانچہ نیلامی کیلئے پیش

انگولہ: ڈائنو سار کا ڈھانچہ نیلامی کیلئے پیش

افریقی ملک انگولہ سے ملنے والے70ملین سال پرانے ڈائنو سار کے ڈھانچے کو نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ 24ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔


یہ ڈھانچہ3.6میٹر سے زائدلمبا ہے ،جسے اگلے ہفتے فلم '’جراسک پارک‘کی 23ویں سالگرہ کے موقع پرفروخت کے لئے پیش کیا جائیگا۔


واضح رہے اس نیلامی میں مختلف جگہوں سے ملنے والی ڈائنوسار کی باقیات بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔

مزید خبریں :