پاکستان
26 جولائی ، 2016

کراچی اور خیبر پختونخوا میں ابر آلود،ایبٹ آباد میں بارش

کراچی اور خیبر پختونخوا میں ابر آلود،ایبٹ آباد میں بارش

 


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم جزوی ابرآلود اور خیبرپختونخواہ کے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کاا مکان ہے۔ ایبٹ آباد شہر اور گرد و نوح میں آج علی الصبح شدید بارش ہوئی جس سے مانسہرہ روڈ سمیت متعدد سڑکیں اور علاقے زیر آب آ گئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا مکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 14 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع، ہزارہ ڈویژن اورمالاکنڈ میں بیشترمقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں بہتری آئےگی۔


پشاور سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم آج صبح سے ہی جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کاکول میں 40 اور مالم جبہ میں تین ملی میٹرباش ریکارڈ کی گئی۔


ایبٹ آباد میں فجر کے بعد انتہائی شدید بارش شروع ہو گئی جس کے باعث مین مانسہرہ روڈ سمیت شہر کی سڑکوں پر سیلابی ریلوں کی صورتحال پیدا ہو گئی، شہر اور گرد و نواح میں متعد علاقے زیر آب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

ایبٹ آباد کے نواح میں واقع ندی نالوں مین طغیانی کی صورتحال ہے، شہر اور گر د نوح میں بجلی اور مواصلات کا نظام بری طری متاثر ہو ہے اور سیلابی پانی کے باعث مانسہرہ روڈ پر درجنوں گاڑیاں بند ہو کر پھنس گئی ہیں ۔

مزید خبریں :