کاروبار
26 جولائی ، 2016

تاجروں نے قائم علی شاہ کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دے دیا

تاجروں نے قائم علی شاہ کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دے دیا

آل کراچی تاجر اتحاد نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ رینجرز کو ایک دفعہ 3 سال کے لئے پورے سندھ میں اختیارات دینے کی اپیل کردی ۔


آل کراچی تاجر اتحاد نے رینجرز کے اختیارات نہ دینے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر آل کراچی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس میں تاجروں سے مشاورت کی گئی ۔


آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی خوش آئند ہے ۔ پی پی پی کو یہ فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا ۔ مشاورت میں نئے وزیر اعلی سندھ آنے کی وجہ سے احتجاج اور دھرنا مؤخر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔


عتیق میر نے کہا کہ امید ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ خصوصی طور پر کراچی کے لئے اہم فیصلے کریں گے ۔


 

مزید خبریں :