پاکستان
26 جولائی ، 2016

آزادکشمیراسمبلی :کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی

آزادکشمیراسمبلی :کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی

 


آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی ۔مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ نو منتخب نمائندے کریں گے ۔


اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہو رہی ہے، اعتراضات اور اپیلیں دائر کی جائیں گی ۔27جولائی کو اپیلوں اور اعتراضات پرسماعت اورفیصلے ہوں گے۔


28جولائی کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29 جولائی کوپولنگ ہوگی۔مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ نو منتخب نمائندے کریں گے ۔


آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کیلئے 5 ، علماء و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک ایک نشست مخصوص ہے ۔گزشتہ روز چودہ خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔


علماءو مشائخ کی نشستوں کےلئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے صدر امیر عبدا لرشید ترابی اور پیر علی رضا بخاری نے کاغذات جمع کرائے ،ٹیکنو کریٹ کےلئے بھی عبدا لرشید ترابی ،ڈاکٹر مشتاق اور عبدالخالق وصی ، جبکہ اوورسیز کشمیریوں کے لئے جاوید اقبال اور زبیر اقبا ل نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

مزید خبریں :