کاروبار
26 جولائی ، 2016

ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی کی ٹیکس چوری پکڑ ی گئی

ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی کی ٹیکس چوری پکڑ ی گئی

 


پوسٹ کسٹمز آڈٹ نے ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی کی ٹیکس چوری پکڑ لی، ٹیلی کام کمپنی کو 5 اگست کو کسٹمز ایجیوڈیکیشن نے طلب کر لیا۔


اس سلسلے میں ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور نوٹس کے متن کے مطابق کمپنی نمائندوں کو 5 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


نوٹس کے مطابق ٹیلی کام کمپنی نے گذشتہ سال مختلف کنسائنمس پر 20 فیصدکے بجائے 10 فیصد ٹیکس دیا گیا اور جان بوجھ کر ٹیکس چوری کی گئی۔


نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر مجوزہ تاریخ پر کمپنی نمائندے پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔


 

مزید خبریں :