دنیا
26 جولائی ، 2016

ڈھاکا میں پولیس کی کارروائی،9 شدت پسند ہلاک

ڈھاکا میں پولیس کی کارروائی،9 شدت پسند ہلاک

 


بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس کارروائی کے دوران9 دہشت گرد مارے گئے ، دو گھنٹے تک پولیس سے مقابلہ جاری رہا، کارروائی میں ایک دہشت گرد پکڑا گیا۔


بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس کا رات گئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،کارروائی میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔


ڈھاکا کے علاقے کلیان پور میں معمول کی سرچنگ جاری تھی ، جب پولیس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملے کئے ۔


پولیس نے عمارت کا گھیراؤ کرلیا دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو دو گھنٹے جاری رہا،خصوصی آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔


دہشت گرد کس تنظیم سے منسلک تھے؟پولیس نے یہ واضح نہیں کیا۔اسی مہینے ڈھاکا میں ایک کیفے پر دہشت گرد حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :